ممبئی ۔ایک جانب بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان کے مداح ان کی آنے والی فلم ’جے ہو‘ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تو دوسری جانب فلم کاروبار کے ماہرین کا خیال ہے کہ سلمان کی فلم باکس آفس پر زبردست آغاز کرے گی لیکن اس سب کے باوجود سلمان خان فلم کی کارکردگی کے لیے متفکر ہیں۔مبئی میں فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا: ’جے ہو میری سب سے پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔ لیکن جیسا کہ پہلے بھی ہوتا آیا ہے کہ کسی اداکار کی جو فیورٹ فلم ہوتی ہے وہ بعض اوقات فلاپ بھی ہو جاتی ہے۔ حالانکہ میرے ساتھ اب تک ایسا نہیں ہوا ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ کسی نہ کسی دن ایسا ضرور ہوگا۔ مجھے فکر ہو رہی ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ جے ہو ایسی فلم نہ ثابت ہو۔‘سلمان نے اپنے مداحوں کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا: ’اس فلم میں وہ سب کچھ ہے جو میرے پرستاروں کو پسند ہے۔ رومانس، ایکشن، کامیڈی۔۔۔ سب کچھ۔ لیکن اس کے ساتھ میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ میری پچھلی فلموں کے فارمیٹ سے یہ قدرے مختلف ہے۔‘اس کے ساتھ سلمان نے یہ بھی کہا کہ موجودہ دور میں ایکشن فلموں کی بھر مار ہو گئی ہے اور اب لوگ رفتہ رفتہ ان سے بور ہونے لگے ہیں۔”ہیرو کی ایک لات پر ولین ہوا میں اڑ جائے۔ ایک گھونسے پر ڈھیر سارے ولین دھول چاٹنے لگ جاء?ں، ایسی فلموں میں ہیرو کے کرنے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔ سارا کام سٹنٹ ماسٹر کا ہوتا ہے۔ تو پھر ہم کس لیے ہیں۔”انھوں نے کہا کہ جلد ہی ایکشن فلموں کا دور ختم ہو جائے گا۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ سلمان اپنی فلموں کو خالصتاً ایکشن فلم ماننے سے صاف انکار کر دیتے ہیں۔انھوں نے کہا: ’میری فلم وانٹیڈ کو ایکشن فلم مانا گیا جبکہ اس میں ایک کہانی بھی تھی۔ اگر مضبوط سکرپٹ نہ ہوتی تو وانٹیڈ ، دبنگ اور سنگھم جیسی فلمیں ہٹ نہ ہوتیں۔‘انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ایسی ایکشن فلمیں جن میں غیر حقیقی ایکشن اور سٹنٹ ہوتے ہیں ان میں ہیرو کے کرنے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔’ہیرو کی ایک لات پر ولین ہوا میں اڑ جائے۔ ایک گھونسے پر ڈھیر سارے ولین دھول چاٹنے لگ جاء?ں، ایسی فلموں میں ہیرو کے کرنے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔ سارا کام سٹنٹ ماسٹر کا ہوتا ہے۔ تو پھر ہم کس لیے ہی؟۔ ہمارا کیا کام ہے؟‘’جے ہو‘ کے ہدایت کار سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان ہیں۔ فلم میں نئی اداکارہ ڈیزی شاہ ہیں اور ساتھ ہی سینئر اداکار ڈینی ڈینگزوپپا کا بھی اہم کردار ہے۔جے ہو 24 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقعے سے ریلیز ہو رہی ہے۔