ممبئی، 4 جنوری (یو این آئی)کچھ تمل گروپوں نے شری لنکا کے صدر مہندا راج پکشیکا چناؤ پرچار کرنے کی سلمان خان کی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے باندرا
میں واقع ادکار کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا ایک چھوٹا سا گروپ اس عمارت کے باہر جمع ہوگیا جہا ںسلمان کی رہائش ہے اور ان کے خلاف نعرے بازی کرنے لگا۔ ان مظاہرین کو جو ایل ٹی ٹی ای حامی جھنڈے لئے ہوئے تھے ، پولیس نے حراست میں لے لیا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ احتجاج کے وقت آیا سلمان گھر میں موجود تھے
واضح رہے کہ سلمان خان اداکارہ جینکلن فرنانڈیز کے ساتھ راج پکشے کی حمایت میں پرچار کیلئے سری لنکا گئے تھے اور دونوں نے ساتھ مل کر مسٹر پکشے کی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا۔ یہ پہلی بار ہے جب کسی ہندوستانی اداکار نے کسی دوسرے ملک کے رہنما کی انتخابی مہم میں حصہ لیا ہو۔
آئندہ آٹھ جنوری کو سری لنکا میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔