ممبئی (ایجنسی)بالی ووڈ فلموں میں قدم رکھنے والی نئی اداکارہ اور پرینکا چوپڑہ کی رشتے دار میرا چوپڑہ کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہیں۔اگرچہ پرینیتی کی طرح وہ بھی پرینکا کی سگی بہن نہیں ہیں تاہم دور کے رشتے میں وہ ان کی بہن لگتی ہیں۔بہر حال میرا چوپڑا کا خیال کہ پرینکا جیسی بڑی اسٹار کی رشتہ دار ہونے کے باوجود انھیں بالی ووڈ میں کوئی فائدہ نہیں ملا۔ ایک خصوصی بات چیت کے دوران میرا نے کہا: ’پرینکا کی بہن ہونے سے بس یہ فائدہ ہوا کہ بالی و وڈ میں لوگ آپ سے شائستہ طریقے سے پیش آتے ہیں، بس اس سے آگے کچھ نہیں۔ یہاں لوگ بڑے پروفیشنل ہیں۔ سب کچھ خود کرنا پڑتا ہے۔‘میرا چوپڑہ بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی زبردست مداح ہیں۔ میرا نے کہا: ’سلمان تو کمال کے ہیں۔ میں ان کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہوں۔ ان کے لیے کریزی ہوں۔ ان کے ساتھ فلم کرنے کو مل جائے تو مزہ ہی آ جائے۔‘میرا کی پہلی ہندی فلم ہے ’گینگ آف گھوسٹس‘ جو ۲۱ مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے وہ کئی جنوبی ہند کی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔میرا چوپڑہ نے کہا: ’جنوبی ہند کی فلموں میں کام کرنے سے مجھے کافی تجربہ ہوا ہے۔ مجھے کسی کی تجاویز کی ضرورت ہی نہیں۔ مجھے پتہ ہے کہ بالی وڈ میں کیا کرنا ہے۔‘انھوں نے کہا کہ وہ پرینکا یا پرینیتی سے زیادہ نہیں ملتی ہیں لیکن پرینکا کے کام سے ضرور متاثر ہیں۔وہ کہتی ہیں: ’پرینکا بہت بڑی ا سٹار ہیں۔ انھوں نے ہر طرح کے کردار نبھائے ہیں، وہ کمال کی اداکارہ ہیں۔ میں دیپکا پاڈوکون کے کام سے بھی متاثر ہوں۔میرا نے یہ بھی بتایا کہ وہ اکسپوز کرنے کے حق میں نہیں ہے: ’میں نے اب تک ایسے رول قبول نہیں کیے جن میں جسم کی نمائش ہو۔ میں ایسے رول کے لیے تیار نہیں ہوں . تنگ کپڑے پہننے والے رول مجھے منظور نہیں۔ بکنی پہننا بھی مجھے گوارا نہیں ہے۔ مستقبل میں بھی ایسے رول نہیں کروں گی۔‘ ان کا کہنا ہے کہ وہ جسم کے نمائش کرنا نہیں چاہتیں اور مستقبل میں اس سے پرہیز کرے گی۔’میرا نے بتایا کہ وہ فلموں میں نہیں آنا چاہتی تھیں بلکہ صحافی بننا چاہتی تھیں اور اس کے لیے امریکہ میں انھوں نے صحافت کا کورس بھی کیا۔اس کے علاوہ میرا ماڈلنگ بھی کرتی تھیں اور ان کا ایک اشتہار دیکھ کر انھیں ایک تامل فلم کرنے کی پیشکش کی گئی اور اس طرح سے وہ فلموں میں آ گئیں۔تاہم وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ شمالی ہندوستان سے تعلق رکھنے کے ناطے ہندی فلمیں ان کی پہلی پسند ہیں۔وہ کہتی ہیں: ’میں نے جنوبی ہند کی فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ جب مجھے ہندی فلمیں مل رہی ہیں تو میں وہ فلمیں کیوں کروں جن میں آرام محسوس نہ کرتی ہوں۔ اب میں صرف بالی وڈ میں ہی فوکس کرنا چاہتی ہوں۔‘