ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر کبیر خان نے اداکار سلمان خان کے سیکولر نظریہ کو دیکھ کر ‘بجرنگی بھائی جان’ میں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ کبیر نے کہا کہ وہ فلم کی کہانی سلمان کے نقطہ نظر سے پیش کرنا چاہتے تھے ۔ انہوں نے کہا، “میں نے ‘ایک تھا ٹائیگر’ کے بعد سلمان کے ساتھ کافی وقت گزارا۔ اس دوران مجھے پتہ چلا کہ وہ کچھ معاملوں خاص طور پر سیکولرازم کے تیئں کافی مضبوط نظریہ رکھتے ہیں۔ “کبیر نے کہا کہ سلمان سیکولرازم کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔ آپ اگر ان کے گھر جائیں گے تو دیکھیں گے کہ وہ اور ان کا خاندان کس طرح رہتا ہے ؟ آپ اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ ان جیسا سیکولر کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا، “فلم ‘ایک تھا ٹائیگر’ کے دوران ہمارے درمیان کئی بار تنازعہ ہوا، کیونکہ ہم دونوں مختلف دنیا کے تھے ۔ فلم کے آخر میں ہم نے ایک دوسرے کو سمجھنا شروع کیا۔ “