دبئی: بالی ووڈ میں سلمان خان اور ایشوریارائے کی دوستی کے چرچے کافی برسوں تک رہے لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ سابق ملکہ حسن کو ’’سلمان‘‘ نام سے ہی چڑ ہوگئی ہے۔ایشوریا رائے کو شارجہ میں ہونے والی ایک ایوارڈ تقریب میں مدعو کیا گیا تھا لیکن جب انھوں نے مہمانوں کی لسٹ دیکھی جس میں ایک نام ’’سلمان‘‘ بھی تھا تو عین وقت پر انھوں نے اپنی ٹکٹ منسوخ کروانے کا کہا جس پر شو کے منتظمین شدید پریشان ہوگئے اور انھیں شو میں شرکت پر آمادہ کرلیا۔ ایشوریا کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب انھیں معلوم ہوا کہ شو میں شرکت کرنے والا ’’سلمان‘‘ اصل میں ملیالم فلموں کو ابھرتا ہوا اداکار ’’دلخار سلمان‘‘ ہے۔ یہ بات پتہ چلنے کے بعد ایشوریا کافی سکون میں آئیں اور پھر دلخار سلمان کے ساتھ بیٹھ کر خوش گپیوں میں مصروف رہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے درمیان کئی برسوں تک دیرینہ دوستی رہی تھی اور بات شادی تک بھی جاپہنچی تھی لیکن پھر دونوں کے درمیان یہ رشتہ ٹوٹ گیا۔