ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں اور اس بار انھوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’کک‘‘ کی ساتھی اداکارہ جیکلین فرنینڈس کو اپنا جیون ساتھی قرار دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی نئی آنے والی فلم ’’کک‘‘ کی پروموشن کے لئے ایک ٹی وی پروگرام میں سلمان خان اور جیکلین فرنینڈس ایک ساتھ آئے اور بالی ووڈ کیدبنگ اداکار نے ساتھی اداکارہ کا تعارف جیکلین فرنینڈس خان کی حیثیت سے کرایا۔ جب پروگرام کے ہوسٹ نے سلمان خان سے جے ایف کے سے متعلق سوال کیا تو دبنگ اداکار نے خاموشی میں ہی اپنی عافیت جانی جب کہ اس موقع پر جیکلین فرنینڈس شرماتی رہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان کے اس سے قبل ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سمیت بالی ووڈ کی بیشتر اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔ سلمان خان اور جیکلین فرنینڈس فلم کک 27 جولائی کو ایک ساتھ دنیا بھر کے 5 ہزار سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان فلم انڈسٹری میں اپنے مداحوں کو اہمیت دینے کے حوالے سے خاصے مشہور ہیں اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا جب ان کے محافظ نے ان کے ایک مداح کو جھڑکا تو سلمان خان نے اپنے محافظ کو تھپڑ رسید کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ممبئی کے محبوب اسٹوڈیو میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور اس موقع پر ان کے چاہنے والوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ سلمان خان اپنے مداحوں کو آٹو گراف دے رہے تھے اور ان کے ساتھ تصویریں بنوا رہے تھے کہ ان کے ایک مداح نے دبنگ اداکار کے قریب آنے کی کوشش کی تو سلمان خان کے محافظ نے اسے پکڑ کر علیحدہ کر دیا اور اس کا ہاتھ جھڑک دیا جس پر سلمان خان کو غصہ آگیا اور انھوں نے سب کے سامنے اپنے محافظ کو ایک تھپڑ رسید کردیا۔سلمان خان نے اس موقع پر سب کو خبردار بھی کیا کہ اگر کسی نے بھی میرے مداحوں کے ساتھ بدتمیزی کی تو اس کے نتائج بھی سنگین ہوں گے۔