بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان ایک ایسا نام ہیں جس کی فلم منظرعام پر آنے سے پہلے ہی ہٹ مان لی جاتی ہے ۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ ان کی فلموں کے لئے ناظرین ہمیشہ بے صبری سے منتظررہتے ہیں ۔ حالانکہ دو ہزار تیرہ میں سلمان سلور اسکرین سے غائب رہے لیکن دو ہزار چودہ کو وہ اپنے نام کر لینا چاہتے ہیں ۔ دسمبر دو ہزار بارہ کے بعد بالی وڈ کا دبنگ اب جنوری دو ہزار چودہ میں اپنا جلوہ دکھانے کے لئے پوری تیاری میں ہے ۔ اپنے بھائی سہیل خان کی فلم ’ جے ہو‘ کے ساتھ سلمان دو ہزار چودہ کا آغاز کرنے والے ہیں ۔ دبنگ ، ایک تھا ٹائیگر ، باڈی گارڈ سلمان خان کی ایسی فلمیں رہی ہیں جو سینما گھر
وں کی رونق بننے سے پہلے ہی کافی بحث میں آ گئی تھی ۔ اس سے فلم کی مقبولیت میں اضافہ تو ضرور ہوتا ہے اور اسے دیکھنے کے لئے ناظرین کی بڑی بھیڑ امڈ پڑتی ہے ۔ فلم کا انجام چاہے جو ہو لیکن ناظرین کی بھیڑ جمع ہونے سے فلم کی کامیابی پر ضرور اثر پڑتا ہے ۔ یہی حال سلمان کی آنے والی فلم ’ جے ہو ‘ کی ہے ۔ یہ فلم ابھی سے سرخیوں میں آ چکی ہے ۔ اس کا فائدہ سلمان کو ملے گا اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔بالی ووڈ کی اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ سلمان خان ان کی فلمی زندگی کے ساتھ اصل زندگی میں بھی ہیرو ہیں۔ 29سالہ ڈیزی شاہ جو سلمان کے ساتھ فلم جے ہو کے ذریعے بالی وڈ صنعت میں قدم رکھ رہی ہے، ان دن ہرآنے والی نئی ہیروئن کی طرح سلمان خان کے ہر وقت گن گا رہی ہے۔ ڈیزی نے کہا کہ اسے سلمان خان کو فلم باڈی گارڈ میں کام کرنے کی پیشکش کو رد کرنے کا بے حد دکھ ہے کاش وہ ایسا نہ کرتی۔ اداکارہ نے کہاکہ سلمان خان میرے اصل زندگی میں بھی ہیرو ہیں اورمیں ان کی بے حد اور بڑی پرستار ہوں۔ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان نے کہا ہے کہ اگر ان کی نئی آنے والی فلم ’’جے ہو‘‘ عامر خان کی ’’دھوم تھری‘‘ کا بزنس ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ ان کے لئے خوشی کا باعث ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے عامر خان کی فلم ’’دھوم تھری‘‘ کی بھرپور کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی نئی آنے والی فلم ’’جے ہو‘‘ دھوم تھری کا بزنس ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ ان کے لئے بہت خوشی کی بات ہوگی تاہم اگر ایسا نہیں ہوا تو اس کا مطلب کہ اس میں کوئی کمی رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند سالوں میں وہ وقت بھی آئے گا جب ہم ہالی ووڈ کی فلموں کا ریکارڈ توڑیں گے۔دبنگ خان نے کہا اب سے چند سال قبل جب میں کہتا تھا کہ ہماری فلمیں 50 کروڑ روپے کا بزنس کریں گی تو لوگ اس وقت مجھ پر ہنستے تھے حالانکہ میں نے یہ بات ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی، تھیٹرز کی تعداد اور ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے، بالی ووڈ فلموں کی دیگر ممالک میں نمائش کے باعث کہیں لیکن لوگ اس بات کو ماننے کو تیار نہیں تھے۔سلمان خان نے کہا کہ فلم ’’شعلے‘‘ ان کے والد نے تحریر کی تھی جس کے باعث وہ اسے اپنی ہی فلم مانتے ہیں کیونکہ میرے بڑے بھائی ارباز نے مجھ سے ایک بار یہ جملہ کہا تھا کہ ’’گبر کو اگر کوئی مار سکتا ہے تو وہ خود گبر ہے‘‘۔ سلو میاں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی فلم بنانا شروع کرتا ہے تو سوچھتا ہے کہ وہ اسے فلم ’’شعلے‘‘، ’’میں نے پیار کیا‘‘ یا ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کی طرح بنائے۔