ممبئی۔(وارتا)۔ سابق مس شری لنکا اور بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈیز کا کہنا ہے کہ وہ کک میں سلمان خان کے ساتھ کام کر کے بیحد پُر جوش محسوس کر رہی ہیں۔ ۲۰۰۹ء میں آئی فلم علادین سے اپنے کیرئر کی شروعات کرنے والی جیکلن فرنانڈیز نے نہ جانے کہاں سے آئی ہے ، ہاؤس فل، ہاؤس فل-۲، اور مرڈر -۲، ریس-۲ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ جیکلن فرنانڈیز اب سلمان خان کے ساتھ کک میں کام کر رہی ہیں۔ جیکلن ان دنوں سلمان خان کے ساتھ جم میں ورک آؤٹ کر رہی ہیں۔ سلمان کے ورک آؤٹ نے جیکلن فرنانڈیزکو کافی متاثر کیا ہے۔ جیکلن فرنانڈیز نے کہا کہ سلمان کے ساتھ فلم میںکام کر کے میں بیحد پُر جوش ہوں ۔ سلمان کے ساتھ فلم کرنا بیحد مزہ دار تجربہ رہا۔ سلمان زبردست جم پاٹنر ہیں اور میں ان سے کافی متاثر ہوں۔ واضح رہے کہ ساجد نڈیالوالا کی ہدایت کاری میں بنی فلم کک میں سلمان خان اور جیکلن فرنانڈیزکے علاوہ رندیپ ہڈا، نواز الدین صدیقی، متھن چکرورتی اور ارچنا پورن سنگھ کا اہم کردار ہے ، یہ فلم ۲۷؍جولائی کو ریلیز ہوگی۔