فلم ’کک‘ میں سلمان خان کے ساتھ کامیابی کا ٹیسٹ کرنے کے بعد سے جیکلین فرنانڈیز نے جوا سپیڈ پکڑی ہے وہ مسلسل انہیں نئی نئی کامیابی کی منزلوں پر لے جا ہی ہے۔ فلم ‘رائے’ میں ایک بار پھر وہ اپنا جلوہ دکھانے کو تیارہیں۔ ویسے تو فلم کے پہلے ریلیز ہوئے دو سانگ ’سورج ڈوبا ہے‘اور “تو ہے کے نہیں” پہلے ہی لوگوں کی زبان پر چڑھ چکے تھے لیکن اس کا لیٹیسٹ سانگ “چٹٹیا کلائیاں” تو جیسے سب کے دل دماغ پر چڑھ گیا ہے۔ کہتے ہیں اس سانگ میں اپنی پرفارمنس سے جیکلین فرنانڈیزنے کیٹرنا کیف کے ‘دھوم ۳میں ’ملگ‘ سانگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جیکلین فرنانڈیز کے مداح کا نمبر تو روز دن بڑھتی ہی رہا ہے ان کے پاس شاندار فلموں کے آفر بھی مسلسل آ رہے ہیں۔ وہ بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک چھائی ہوئی ہیں۔ جہاں رائے کے بعد ان کی دوسری بالی ووڈ فلم سدھارتھ ملہوترا، اکشے کمار اور جیکی شراف ا سٹارر کرن جوہر کی ‘برادر’ آنے والی ہیں وہیںہالی ووڈ کے لئے بھی ایک فلم کر رہی ہیں جس کا نام ہے ‘ڈیفنیشن آف فیئر’۔ فلم ـالوداع میں ریتیش دیشمکھ اور امیتابھ بچن کے ساتھ مس سری لنکا جیکلین فرنانڈیز نے اپنا ڈیبیوکیا تھا پر انہیں پہلی بار متوسط کامیابی ملی ’ہائوس فل‘ فلم سیریز کی فلم اور فلم’ریس۲‘ سے‘ لیکن ’کک‘ میں سلمان کے ساتھ نظر آنے کے بعد تو جیسے ان کی قسمت کے داواجے کھل گئے۔ خود جیکلین فرنانڈیز مانتی ہیں کہ سلمان نے انہیں ترقی دینے میں بہت مدد کی ہے۔ان دنو جیکلین فرنانڈیزکے پاس کام کی کوئی کمی نہیں ہے۔
پر اپنی اسٹرگل اور اس طویل انتظار کے بعد ملی کامیابی نے انہیں کیا سکھایا اس کے جواب وہ کہتی ہیں انہوں نے سخت کام کی قیمت اور پیشینس رکھنا سیکھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں کے کمینٹ سے ڈیل کرنا اور خود کو ججمینٹ ہونے سے بچانا بھی سیکھا ہے۔ انہوں نے ٹائم مینجمنٹ کرنا سیکھا اور ہمیشہ بیوٹی فل نظر آنا اور اس ا سٹریس کو ہینڈل کرنا بھی سیکھا۔ویلیٹانس ڈے پر
ریلیز ہو رہی ‘رائے’ کو اس دن پر ریلیز کرنے کو جیکلین فرنانڈیز کے لئے ایک بہترین گفٹ مانتی ہیں۔ ‘رائے’ ویلیٹانس ڈے کے ایک دن پہلے۱۳ فروری کو سینما گھروں میں آئے گی۔ وکرم جیت سنگھ کے ڈائریکشن میں بنی اس فلم میں جیکلین فرنانڈیزڈبل رول میں نظر آئے گی فلم میں ان کے علاوہ رنبیر کپور اور ارجن رامپال بھی لیڈ رول کھیلیں ہیں۔
اپنے ایک رول میں وہ آرٹ ڈائریکٹر ٹ دیا بنی ہیں اور دوسرے میں فلم ڈائریکٹر عائشہ۔وہیں دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فلم سائن کرنے سے پہلے ہدایت کار اور اسکرپٹ کو ضرور دیکھتی ہوں۔جیکولین فرنینڈس نے کہا کہ ان کی قسمت اچھی تھی کہ انہیں پہلی فلم میں ہی میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس کے بعد سیف علی خان، سلمان خان، اکشے کمار اور رنبیر کپور جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ جیکلین نے کہا کہ بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا اور اب کوئی بھی فلم سائن کرنے سے پہلے ہدایت کار اور اسکرپٹ کو ضرور دیکھتی ہوں۔ جیکلین کا کہنا تھا کہ بڑی فلمیں اداکارکے لئے خود کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں اور بڑی فلموں میں کام ملنے کی وجہ سے خواتین اداکارو ں کو زیادہ محنت کرنا پڑی ہے۔