کانپور(نامہ نگار)مرکزی حکومت بھلے سبسڈی کے ذریعہ عوام کو سلنڈر آسانی سے مہیاکرا رہی ہو لیکن ایجنسی کے دلال سیل پیک سلینڈر سے گیس کی چوری کر کے لیکج سلینڈر کو بازار میں فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں جس کا خمیازہ عام آدمی کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ایسی ہی واردات میں ایک خوشحال کنبہ میںلیکج سلینڈر پھٹ جانے سے آگ لگ گئی ۔ آگ میں کوئی جانی نقصان نہیںہوا ۔ لیکن گھریلو ساز و سامان جل کر خاک ہو گیا ہے ۔ایسے میںیہ متاثر کنبہ شدید گرمی میں بغیر چھت کے کیسے رہے گا یہ سوچنے والی بات ہے۔
بزریا تھانہ کے تحت سیسا مو¿ پرپاپ نرسنگھ ہوم کے نزدیک رہنے والے انوجیت سنگھ کتاب کی بائنڈنگ کا کام کرتے ہیں۔ ان کی اہلیہ نیلم ، دو بیٹے ہرشت و شوبھت ہیں۔ انوجیت نے بتایا کہ ۲۵ مئی کو گھرمیں سلینڈر ختم ہوگیا تھا۔ گیس ایجنسی سے سلینڈر لے کر وہ گھر آئے تو چیک تو وہ لیکج تھا۔ لیکج سلینڈر کو بدل
نے کےلئے جب گودام پہنچے تو ایجنسی مالک نے ا ن کے ساتھ بد سلوکی کی اور لیکج سلینڈر کو ملازم سے ٹھیک کرا کر واپس دے دیا۔ سنیچر کو انوجیت کی اہلیہ اس سلینڈر کو استعمال کرنے لگیں۔ جہاں باورچی خانہ میں کھانا پکانے کے دوران سلینڈر پھٹ گیا اور آگ لگ گئی آگ لگنے سے علاقے میںدہشت پھیل گئی۔ کسی طرح آگ میں پھنسی نیلم نے اپنے بڑے بیٹے ہرشت کو باہر نکالا اور شو ر مچانے لگی ۔ پڑوسیوں نے آگ دیکھ کربجھانے کی کوشش کی خاتون نے واردات کی اطلاع انوجیت کو دیتے ہوئے فائر برگیڈ کو دی۔آگ بجھانے کے دوران کئی پڑوسی جل گئے ۔ موقع پر پہنچی فائر برگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔ متاثر انوجیت نے بتایا کہ لیکج سلینڈر سے آگ لگ جانے سے گھر کا سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ بزریا پولیس نے متاثر کنبہ کو مدد دلانے کی یقین دہانی دلائی ۔