لکھنؤ(نامہ نگار)سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ریاست کے وزیر صحت اور کنبہ بہبود احمد حسن آج کہا کہ جھوٹے وعدے کرکے مرکز میں اقتدار میں آئی بی جے پی نفرت پیداکرنے والی پارٹی ہے ۔جسے مسلمانوںسے نفرت ہے ۔وہیں سماجوادی پارٹی اور ملائم سنگھ یادو نے ہر بحران میں مسلمانوں کا ساتھ دیاہے ۔سماجوادی ریاستی دفترمیںسماجوادی اقلیتی جلسہ کی ریاستی مجلس عاملہ کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر حسن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے سماجی خیر سگالی کو بگاڑنے کی سازشوںکو سختی سے دبایاہے ۔اس لئے مسلمان ان کاساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے ۔جلسہ کی صدارت ریاستی صدر ڈاکٹر فداحس
ین انصاری نے کی ۔اس موقع پر ریاستی نائب صدر نریش اتم ،ریاستی سکریٹری ایس آر ایس یادو سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔مسڑحسن نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات کے بعد سے بی جے پی مسلسل ضمنی انتخاب ہاررہی ہے ۔ابھی چرکھاری کے بعد پھریندا میں بھی اس کی شرمناک ہار ہوئی ہے ۔احمد حسن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے مسلمانوںکے فلاح میں تمام فیصلے کئے ہیں ۔ مظفرنگر اور مراد آباد میں انہوں نے بی جے پی کی سازشیں ناکام کیں ۔تین ہزار آیوش ڈاکٹروں میں ایک ہزار مسلمانوں کی بھرتی کی ۔اردو معلموںکو نوکری دی ۔ریاست میں سماجوادی پنشن اسکیم سے ۴۰لاکھ کنبے مستفید ہوئے ہیں۔جن میں ۲۵فیصد مسلمان ہیں ۔حکومت نے بنکروں اور کاریگروںکو کئی سہولیات دی ۔مسٹر حسن نے کہا کہ بزرگوں نے بابری مسجد کا انہدام دیکھاہے ۔ملیانہ اور ہاشم پورہ کے فسادات دیکھے ہیں ۔ ہندوستان کی تقسیم اور ایمرجنسی کی دشواریاں جھیلی ہیں ۔مودی کی ظالم حکومت بھی دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے یقین دلایا کہ ملائم سنگھ یادو کی قیادت اور اکھلیش یادو کی قیادت میں محبت اورترقی کا نیا اترپردیش بنے گا ۔جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے نریش اتم نے یقین دلایاکہ سماجوادی پارٹی اقلیتوںکو مساوات اورتحفظ فراہم کرائے گی ۔جلسہ میں ملائم سنگھ یادو کو جنتاپریوار کا صدر چنے جانے پر خوشی ظاہر کی گئی ۔جلسہ میں وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے ذریعہ اقلیتوں کے لئے اسکیموں کو نافذ کرنے اور بے موسم بارش سے کسانوںکو ہوئے نقصانات سے ہوئے معاوضہ دینے کے لئے شکریہ ظاہرکیا۔جلسہ کے اختتام کے دو منٹ کی خاموشی رکھ کر نیپال میںآئے زلزلے کے المیہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے مہلوکین کی روح کی تسکین کے لئے دعاکی گئی ۔