بارہ بنکی۔ (نامہ نگار)۔سماج وادی پارٹی کی ریاستی حکومت کے ذریعہ گزشتہ دو برسوں کی مدت کار میں کئے گئے عوامی مفاد کے کاموں اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کی اسکیموں کے سبب ریاست کے لوگوں میں سماج وادی پارٹی کی مبقولیت میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست میں دیگر تمام پارٹیوں کے لوگ سماج وادی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جس سے یہ یقینی ہو گیا ہے کہ ریاست کے پارلیمانی انتخات میں سماج وادی پارٹی سب سے زیادہ نشستوں پر کامیاب ہوگی۔ مذکورہ خیالات کا اظہار کرسی اسمبلی حلقہ میں منعقدہ سیکٹر و بوتھ انچارجوں کے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے سماجو ادی پارٹی کے سینئر لیڈر و پارلیمانی حلقہ انچارج پریم پرکاش ورماو ڈاکٹر مدھو ورما نے مشترکہ طور پر کیا۔ ریاست کے وزیر جنگلات حاجی فرید محفوظ قدوائی نے کہا کہ کرسی اسمبلی حلقہ سے سماج وادی پارٹی امیدوار اکثریت ووٹوں سے کامیاب ہوں گے۔ اس موقع پر طالب نجیب کوکب، چندر شیکھر گپتا، سلمان احمد ،راجیش یادو، کسمتا سنگھ راوت کے علاوہ پربھاکر سنگھ یادو، ضلع پنچایت رکن عرفان، سماج وادی پارٹی کے ضلع سکریٹری رام ملن یادو، اسمبلی حلقہ صدر سریش یادو، دیش راج راوت وغیرہ موجود تھے۔