کانپور (نامہ نگار )سماجوادی پارٹی کانپور شہر کی جانب سے سیسامئو اسمبلی حلقہ میں لائم سنگھ یادو جن سندیش
یاترانکالی گئی۔ سائیکل ریلی کی قیادت سماجوادی پارٹی کے پارلیمانی حلقہ کے امیدوارراجوشریواستو کررہے تھے۔ سیامئو اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلیحاجی عرفان سولنکی بھی شامل ہوئے ۔ سائیکل ریلی سیامئواسمبلی حلقہ میں نکالی گئی۔ سائیکل ریلی حلیم انٹرکالج چمن گنج سے شروع ہوئی اور شاستری نگرمیں جاکر ختم ہوئی ۔ واضح رہے سماجوادی پارٹی کی حصولیابیوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے یکم فروری سے سات فروری تک ریاست میں سائیکل ریلی نکالی جارہی ہے۔ سائیکل ریلی کانپور کے انچار دگ وجے سنگھ دیو نے بتایا کہ سائیکل ریلی کے ذریعہ سماجوادی پارٹی کی حصولیابیوں کو عوام تک پہنچانے کا کام کیا جارہاہے۔ پمفلٹ اور کتبابچہ تقسیم کرکے سماجوادی پارٹی حکومت کی عوامی بہبود کی اسکیموں کی تشہیر کی جارہی ہے۔ریلی میں پارٹی کے جنرل سکریڑی معراج سولنکی، حاجی بلال، سرتاج انور اور
ریاض الدیں سمیت کثیر تعداد میں طلباء یونین کے اراکین موجود تھے۔