گورکھپور (نامہ نگار)سماجوادی پارٹی کے ضلع نائب صدر منوروجن یادو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی جانب سے مان بیلا میدان میں دیش بچاؤ دیش بناؤ ریلی میں ایس پی حکومت کی حصولیابیوں سے عوام کو روشناس کرایا گیا۔ انہوں نے کہا سماجوادی پارٹی نے لیپ ٹاپ-ٹیبلٹ تقسیم ،بے روزگاری بھتہ، بجلی، سڑک ، صاف پینے کا پانی اور مفت ایمبولنس خدمات سے متعلق جو وعدہ ریاست کے عوام سے کیا تھااسے ایک ایک کرکے پورا کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کا نعرہ کامیابی ہی مذہب ہے کو عوام اور کارکنان کامیاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورکھپور دیہی اسمبلی حلقہ سے ان کی قیادت میں ہزاروں نوجوان ۱۵فروری کو موٹر سائیکل ریلی میں حصہ لیں
گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر موقع آگیا ہے کہ نوجوان متھد ہوکر سماجوادی پارٹی کا ساتھ دیں تاکہ آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کو غیر معمولی کامیابی حاصل ہوسکے اور پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کو وزیر اعظم بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ گرانی اور بدعنوانی کا اسی وقت خاتمہ کیا جاسکے گا جب مرکز میں سماجوادی پارٹی کی حکومت ہوگی۔انہوں نے طلباء ، نوجوانوں، وکلاء، تاجروں ، اقلیتوں، کسانوں اور پارٹی کے کارکنان اور سماج کے تمام طبقوں سے اپیل کی کہ آئندہ ۱۵فروری کو مان بیلا میدان میں پہنچ کر ریلی کو کامیاب کریں۔