لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ سماج وادی پارٹی نے آج پارٹی کی نوجوان تنظیموں کے ریاستی صدور کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کی یوتھ یونٹوں کی تشکیل ہو گئی ہے۔ اب یہ سب جلد ہی کام کرنا شروع کر دیں گی۔ سماج وادی طلباء سبھا کے قومی صد
ر و سابق درجہ حاصل وزیر مملکت سنیل یادو نے یہاں ایس پی ریاستی دفتر پر منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ایس پی ریاستی صدر اکھلیش یادو نے پارٹی کی چاروں نوجوان تنظیموںسماج وادی یوجن سبھا، لوہیا واہنی، چھاتر سبھا اورملائم سنگھ یادو یوتھ بریگیڈ کے ریاستی صدور کا اعلان کر دیا ہے۔ ایس پی ریاستی صدر نے یوجن سبھا کا ریاستی صدر برجیش یادو ، لوہیا واہنی کا صدر پردیپ تیواری اور یوتھ بریگیڈ کا ریاستی صدر محمد عباد اور چھاتر سبھا کے ریاستی صدر اتل پردھان کو بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوتھ تنظیموں کے ریاستی صدورنے پوری ریاست کادورہ کر کے الگ الگ اضلاع میں پارٹی کے نوجوانوں کا انتخاب کر کے عہدیدار بنائے ہیں۔ مسٹر یادو نے بتایا کہ ۲۲؍نومبر کوسماج وادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو کے یوم پیدائش کے موقع پر پارٹی کی نوجوان تنظیموں کی قیادت میں نوجوان خون عطیہ کا کیمپ، اسپتالوں اور اسکولوں میں پھل اور مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی۔ نیتا جی کا یوم پیدائش پارٹی پوری ریاست میں سمتا دیوس کے طور پر منائے گی۔ نیتا جی کے یوم پیدائش کے موقع پر ریاست بھر میں پارٹی کے لیڈر الگ الگ طریقہ سے پروگرام کرکے ان کی جہدو جہد اور پسماندہ، غریبوںاور مزدوروں کیلئے کئے گئے کاموں کا ذکر کریں گے اور لوگوں کو سماج وادی پارٹی کی ریاستی حکومت کی حصولیابیوں سے روشناس کرایا جائے گا۔