بارہ بنکی(نامہ نگار)بارہ بنکی محفوظ پارلیمانی نشست سے بی جے پی کی امیدوار پرینکا راوت نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے پی ایل پنیا کو ۲۱۱۸۷۸ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ بی ایس پی تیسرے او رسماجوادی پارٹی چوتھے نمبر پر رہی۔ملک میں مودی کی لہر کا اثر بارہ بنکی میں بھی صاف طور سے دکھائی دیا۔
نوین منڈی احاطہ میں آج صبح آٹھ بجے ووٹ شماری شروع ہوئی۔ پہلے مرحلہ کی ووٹ شماری میں بی جے پی امیدوار نے سبقت حاصل کر لی تھی۔ آخری مرحلہ میں بی جے پی امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔
بی جے پی امیدوار پرینکا راوت کو ۴۵۴۲۱۴ ووٹ حاصل ہوئے جبکہ کانگریس امیدوار پی ایل پنیا کو ۲۴۲۳۳۶ووٹ حاصل ہوئے۔ تیسرے مقام پر بی ایس پی کے کملا پرساد راوت رہے جنہیں ۱۶۷۱۵۰ ووٹ حاصل ہوئے سماجوادی پارٹی کی امیدوار راج رانی راوت کو ۱۵۹۲۸۴ ووٹ حاصل
ہوئے۔