لکھنؤ۔(نامہ نگار)سماجوادی پارٹی کے ذریعے کل یعنی آج پارٹی کی نوجوان تنظیموں کاجلسہ طلب کیا گیاہے ۔جلسہ میں سماجوادی یو جن سبھا ، لوہیا واہنی ، ملائم سنگھ یادویوتھ بریگیڈ اور سماجوادی طلبہ یونین کے عہدے داران شرکت کریں گے۔پارٹی دفتر پر منعقدہ جلسہ کو پارٹی کے قومی سربراہ ملائم سنگھ یادو اور وزیراعلیٰ اکھلیش یادو خطاب کریں گے۔ جلسہ میں پارٹی کی حال میں ہوئے پارلیمانی ا نتخابات میں شکست پر گفتگو کے علاوہ مین پوری ضمنی پارلیمانی انتخابات اور ۱۲؍اسمبلی حلقہ نشستوں پر ضمنی چناؤ کے سلسلے میں گفتگو ہوگی۔ پارلیمانی انتخابات نتائج کے بعد پارٹی کی نوجوان تنظیموں کے لیڈران کے ساتھ سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اور وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کا پہلا جلسہ ہوگا۔ بتایا جارہا ہے کہ جلسہ میں پارٹی کے نوجوان لیڈران کو آئندہ ضمنی انتخابات کیلئے ذمہ داری سپرد کی جائے گی۔ پارلیمانی انتخاب
ات میں مثبت نتائج نہ آنے کے بعد سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر اکھلیش یادو کو چھوڑ کر ریاستی کمیٹی نوجوان تنظیموں کے تمام سیل کو تحریر کردیاگیا۔ ابھی تک نئی کمیٹی نہیں تشکیل کی گئی ہے۔ جبکہ آئندہ ماہ کی دو جون کو پوری ریاست میں ضلع صدر دفاتر پر پارٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔ جس میں پارٹی کی پالیسیوں اور ریاستی حکومت کی حصولیابیوں کو عوام تک پہنچانے کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ مذکورہ حکمت عملی کے تحت پارٹی کے ذریعے دو جون کے اجلاس سے قبل جمعہ کومنعقدہ جلسہ میں نوجوانوں کو ضروری ہدایات دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔