رام پور (نامہ نگار)سماجوادی پنشن اسکیم کے لئے موصول ہونے والی درخواستیں ۲۰جون تک جمع ہوں گی۔اسکیم کے فارم ترقیاتی بلاک،گرام پنچایت اور وارڈوں سے حاصل اور جمع کئے جائیں گے۔۲۰جون کے بعد درخواستیں موصول نہیں کی جائیں گی۔
ضلع مجسٹریٹ سی کے ترپاٹھی نے مذکورہ اطلاع بلاک ترقیات افسران،ایگزیکٹیو انجینئر میونسپل بورڈ رام پور اور متعلقہ محکموں کے افسران کو دی ہے۔انہوں نے اس کام کے لئے مقررہ ملازمین کی مکمل تفصیل،نام،عہدہ اور موبائل نمبر ضلع سماجی بہبود دفتر کو کل تک فراہم کرانے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیہی ترقیات افسر کو جو
فارم فراہم کرائے گئے ہیں اس کی معلومات بھی افسران مہیا کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہدف پوراہونے تک درخواستیں متعلقہ دیہی ترقیات افسر کو مہیا کرائی جائیں۔ہدف تین زمروں میں دیا جائے گاجس میں اقلیت،درجہ فہرست ذات واقوام قبائل اور دیگرذاتیں شامل ہیں۔سماجی بہبود افسر اس سلسلہ میں اپنی رپورٹ خصوصی ترقیات افسر؍ضلع مجسٹریٹ کو پیش کریںگے۔مذکورہ اسکیم کا گاؤں،وارڈ اور درخواست کی پوری تفصیل سمیت رجسٹر بنانا ہوگا۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ فارم حاصل کرنے اور جمع کرنے میں اگر کوئی پریشانی پیش آتی ہے تو متعلقہ بلاک ترقیات افسر، ایگزیکٹیو افسر،ضلع سماج بہبود افسر، خصوصی ترقیات افسرسے رابطہ کیا جا سکتاہے۔سماجوادی پنشن اسکیم میں خاتون کا بینک میں کھاتہ ہونا ضروری ہے۔اس سلسلہ میں آج پرنسپل سکریٹری سماج بہبود سنیل کمار نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ سماجوادی پنشن اسکیم کارروائی کے سلسلہ میں ضلع مجسٹریٹ سی پی ترپاٹھی سے معلومات حاصل کی ۔مسٹرترپاٹھی نے بتایا کہ رام پور ضلع کا اسکیم کے تحت ۵۲ہزار کا ہدف مقررہے اور ابھی تک تقریباً دس ہزار فارم موصول ہوئے ہیں۔ اس موقع پر خصوصی ترقیات افسر کیپٹن آلوک شیکھر تیواری،پی ڈی آرڈی اے،ضلع سماجی بہبود افسر اور تمام بلاک ترقیات افسر موجودتھے۔