لکھنو:چیف سکریٹری آلوک رنجن نے منطقائی کمشنروں اور ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی ہے کہ سماجوادی پنشن اسکیم کے مستفدین کنبوںکے ۶سے ۱۴ عمر کے بچوں کی تفصیل بھر کر مستفدین کا ڈاٹا ویب سائٹ پر آن لان اپ لوڈ کرانے کا کام ۱۸ ستمبر تک ہر حالت میں پورا کرلیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اسکیم کے تحت مسفیدکرائے گئے مستفدین کے کنبوںکو ۱۵ سے ۳۵ برس کے ناخواندہ اراکین کا جائزہ لیکر ان کا سروے کا ڈاٹا اپ لوڈ ہوچکاہے ۔ ان کنبوں کے پانچ برس کے بچوں کی مستقل ٹیکہ کاری کی تفصیل ٹیکہ مارڈیول پر اپ لوڈ کرانے کے ساتھ ساتھ کام کو فوری شروع کرائیں اوریہ یقینی بنائیں کہ ۱۵ اکتوبر تک یہ کام مکمل ہوجائے ۔ اس کے بعد ٹیکہ کاری کی تفصیل ہر ماہ اپ لوڈ کرانا لازمی ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ سماجوادی پنشن کے مستفدین کو دستیاب کرائی گئی سہولیات کی تفصیل کنبہ بہبود مارڈیول پر اپ لوڈ کرانے کے کام کو فوری شروع کرایاجائے ۔ چیف سکریٹری نے کہاکہ ریاست میں ۶ سے ۱۴ برس کے تقریباً ۱۸ ہزار بچے اسکول کے باہر پائے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بچوں کے عمر کے مطابق مناسب درجات میں نامزدگی کرانے کی ذمہ داری ثانوی تعلیمی محکمہ کی ہے ۔ اس سمت میں کی گئی کارروائی کی تفصیل بھی ویب سائٹ پر آن لائن اپ لوڈ کی جانا لازمی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس کام کو ترجیحی بنیاد پر ۱۵ اکتوبر تک مکمل کرایاجائے ۔