فیض آباد۔(نامہ نگار)۔ سماجو ادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کی صلاح پر وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے ذریعہ سماج کے سبھی طبقات کیلئے بیروزگاری بھتہ، کنیا ودیادھن، پڑھیں بیٹیاں بڑھیں بیٹیاں منصوبہ کا فائدہ عوام کوپہنچایا جا رہا ہے۔ اترپردیش میں نوجوان طبقہ سماج وادی پارٹی کے ساتھ کثیر تعداد میں جڑچکا ہے اور جڑ ر ہا ہے۔ ایسے منصوبے بنائے جا رہے ہیں جس سے نوجوانوں اور کسانوں کی بہبود ہو۔ مذکورہ باتی
ں اتوار کو ریاست کے کابینی وزیر اودھیش پرساد نے ’جنتا دربار‘ میں کہیں۔ ریاست کے کابینی وزیر مسٹر پرساد اپنی رہائش گاہ شہادت گنج پر آئے ہوئے سیکڑوں لوگوں کے مسائل سن کر فوراً تصفیہ کیلئے افسران ، ملازمین کو فون سے ہدایت دے رہے تھے۔اس دوران انہوں نے سماج وادی پارٹی حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی تفریق کے سبھی طبقوں کیلئے سماج وادی پارٹی حکومت کام کر رہی ہے، عوام کے پیسہ کو منصوبوںکے ذریعہ عوام کو لوٹایا جا رہا ہے۔ کسانوں کیلئے حکومت نے آبپاشی کا بل معاف کر دیاہے۔
کسان حادثہ بیمہ کی رقم ایک سے بڑھاکر پانچ لاکھ کر دی ہے۔انٹر پاس طلباء کو لیپ ٹاپ دیا گیا ہے جس سے تعلیم سے متعلق معلومات گھر بیٹھے طلباء حاصل کر سکتے ہیں۔ غریبوں کو لوہیا رہائشی منصوبہ کا فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت نے غریب افراد کی شدید بیماریوں کیلئے مفت علاج کا بندوبست بھی کیا جائے۔ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دلانے کیلئے صلاحیت فروغ مشن منصوبہ چلایاگیا ہے۔
سماجی بہبود وزیر نے کہا کہ سبھی کارکنان محنت اور لگن سے کام کریں تو پارلیمانی امیدوار کثیر ووٹوں سے کامیاب ہوں گے۔ کابینی وزیر نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی دیش بچاؤ دیش بناؤ ریلیوں میں کثیر تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں جس سے مخالفین بوکھلاکر الٹے سیدھے بیان دے رہے ہیں۔ مسٹر پرساد نے کہا کہ اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کی لڑائی بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہی ہے۔
جے پی تیواری صدر اور کملیش شریواستو جنرل سکریٹری منتخب
فیض آباد۔(نامہ نگار)۔ اترپردیش جنرلسٹ ایسوسی ایشن ضلع اکائی کی تشکیل نو پریس کلب میں کی گئی۔ نئی مجلس عاملہ میں جے پی تیواری صدر اور کملیش شریواستو جنرل سکریٹری منتخب کئے گئے۔ الیکشن افسر جے پرکاش سنگھ نے بتایا کہ اس کے علاوہ رام کمار رائے ، دیو شرن پانڈے، ڈاکٹر نریندر بہادر سنگھ نائب صدر، کے کے مشرا، کملیش دت، یشویر سنگھ علاقائی سکریٹری، ونے پرکاش سنگھ خازن، رام تیرتھ میڈیا انچارج، پردیپ شریواستو دفتر انچارج منتخب کئے گئے۔ کارکنان نے تریوگ نرائن تیواری ، وی ایم داس، جے پی سنگھ، ونویر سنگھ، وویکا نند، پردیپ پاٹھک وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔