لکھنؤ۔(بیورو)۔اتر پر دیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یا دو نے سائیکل سفر کے توسط سے پو رے ملک میں بھائی چارہ قایم رکھنے ،بیٹیوںکو بچا نے ، نشے سے دور رہنے ، شہیدوں کا احترام کر نے اور ما حولیا تی تحفظ کے لیے ’احساس بیداری مہم ‘ کوشروع کر نے والے ہیرا لال یا دو کو ۵ لا کھ روپئے کی اقتصادی مدد دینے کا اعلان کیاہے ۔ انہوں نے ہیرا لال یا دو کی مہم کی تعریف کر تے ہوئے کہاکہ سماج کی بھلا ئی کیلئے کام کرنے والے افراد کو پو ری عزت دی جا نی چاہئے ۔
وزیر اعلیٰ سے آج یہاں ان کی سر کا ری قیام گاہ پر ضلع گو رکھپو ر کے گولہ تھانہ کے تحت مو ضع سیدھا ری کے آبا ئی با شندے ۵۸ سالہ ہیرا لا ل یا دو نے ملا قات کی ۔ وزیر اعلیٰ نے انہیں اس مہم کے لیے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سما ج میں بھائی چارہ قایم رکھنے اور بچیوں کی جنین کشی روکنے کے ساتھ ساتھ ما حولیات کے تئیں لوگوں میں بیداری پیدا کر نے کے سلسلے میں مدد ملے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے اس مہم کو خا ص طور پر اتر پر دیش میں مزید وسعت کے ساتھ آئند ہ بھی جا ری رکھنے کا مشورہ دیا ۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہیرا لال جن مقا صد کے بارے میں جد و جہد کر رہے ہیں ۔ ریا ستی حکومت ان شعبوں میں پہلے ہی سے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ۔ اگر اس کام میں جناب ہیرا لال یا دو جیسے افراد کا تعاون حا صل ہو تا ہے تو اس سے ریا ستی حکومت کی کو ششوں کو مزید جہت ملے گی ۔ انہوں نے ہیرا لال کو ایک پو دا بھی پیش کیا ۔ اس مو قع پر ہیرا لال نے مو جو دہ ریا ستی حکومت کی جانب سے لکھنؤ شہر سمیت دیگر بڑے شہروں میں سائیکل کے لیے علا حدہ تعمیر کرائے جا رہے ٹریک کی ستائش کر تے ہوئے کہاکہ اس کی تو سیع با لتر تیب ریا ستی حکومت کی دیگر شاہ راہوں کے ساتھ بھی کی جا نی چاہئے ۔ اس کیلئے ہیرا لال نے وزیر اعلیٰ کی جدید فکر کی تعریف کر تے ہوئے کہاکہ اس سائیکل ٹریک کی تعمیر سے لو گ ماحولیات کے تئیں زیا دہ حساس بنیں گے اور سستی اور صحت کےلئے مفید سواری کی طرف لو گوں کے رجحان میں اضا فہ ہو گا۔واضح ہو کہ ہیرا لال یا دو نے ۵ ؍ فروری ۲۰۱۵ سے جمو ں سے کنیا کما ری تک ، ’احساس بیداری مہم ‘کا آغاز سائیکل سفر کے ذریعہ کیا ہے ۔ ان کا یہ سفر اگست ۲۰۱۵ تک جا ری رہے گا۔ یہ مسٹر یا دو کا اپنے قسم کا ۱۵واں سفر ہے ۔ ۱۹۹۷ میں آزادی کی گو لڈن جبلی کے مو قع پر سائیکل سفر کی شروعات کر نے والے مسٹر یا دو تھا ئی لینڈ ، لااو س ، ویتنام اور کمبو ڈیا کا بھی سفر کر چکے ہیں ۔ انہوں نے اپنی مہم کے تو سط سے اب تک تقریباً ۲۵۰ مقامات پر ’احساس بیداری سے متعلق نمائش‘ کا انعقاد کیا ہے ۔ ان کے مختلف کا موں کے پیش نظر تمل نا ڈو کی ساؤتھ انڈین ایسو سی ایشن کی جانب سے سال ۲۰۱۳ میں ایک لاکھ روپئے کا چیک ، سابق صدر جمہو ریہ ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کے ہا تھوں پیش کر کے انہیں اعزاز سے نو ازا گیا ہے ۔