بارہ بنکی(نامہ نگار)سماج وادی حکومت کی پالیسیوںا ورعوامی بہبودی اسکیموںکو عوام کے درمیان پہنچانے اور بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے آئندہ سات فروری سے سماج وادی پارٹی ضلع بارہ بنکی سمیت کئی اضلاع میں ایس پی کارکنوں کے ذریعہ سنکلپ چیتنا کے
ذریعہ عوامی بیداری کا کام شروع کیا جائے گا۔ مذکورہ پروگرام کے تحت وزیر اعلیٰ اکھلیش یادونے انتخاب سے قبل عوام سے کئے تمام وعدوں کو پوراکیا ہے ۔جس کے لئے عوام میںبیداری اور معلومات کیلئے جنگلی پیمانے پر بیداری مہم چلائی جائے گی۔جس سے عوام میں ریاستی حکومت کی خاتون ہیلپ لائن ۱۰۹۰ ،کنیاو دیادھن ،سیاسی پینشن ،لکھنؤ میں آئی ٹی سی کاقیام ،نوجوانوںکو مختلف روزگاروںمیں مفت تربیت ،مفت طبی سہولیات ، سماج وادی پنشن اسکیم، سماج وادی ایمبولنس اسکیم ۱۰۸؍ اور۱۰۲، کسانوںکیلئے مفت آبپاشی اورقرض معافی اسکیم، کاندھیلو اسکیم ، آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے ، ڈاکٹررام منوہر لوہیا ترقیاتی اسکیم،مفت تعلیم، لوہیا دیہی اسکیم ،مٹروپروجیکٹ سمیت متعدد عوام بہودی اسکیموں کی تفصیل معلومات دی جاسکے ۔ یہی نہیں مشن ۲۰۱۷کو کامیاب بنانے کیلئے ایک مرتبہ پھر عوام کااعتماد حاصل کرنے کیلئے ریاست کے متعدد اضلاع میںایس پی کارکن گائوں گائون اورگھر گھر جاکرسماج وادی حکومت کے ذریعہ کئے گئے کاموں کی تشہیر کریںگے۔