بارہ بنکی (نامہ نگار)سماج وادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو کے ذریعہ سماج وادی لیڈراورریاست کے وزیر دیہی ترقیات اروند سنگھ گوپ کوسماج وادی پارٹی کاریاستی جنرل سکریٹری مقرر کرنے سے ضلع کے سماج وادی کنبہ میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے ۔لازمی طورپرپارٹی قیادت سے اس فیصلے سے سماج وادی پارٹی کو مزید تقویت ملے گی۔
مذکورہ خیال کااظہارکرتے ہوئے ضلع سماج وادی پارٹی کے خازن اور ترجمان دھیریندر کماروما نے کہا کہ اس ف
یصلے سے ضلع کے سبھی پارٹی لیڈروں اور کارکنوںنے پرجوش خیر مقدم کرتے ہوئے ایس پی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو، قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو، ریاست کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو اورشیوپال سنگھ یادو کاشکریہ اداکیا۔
خیر مقدم کرنے والے لوگوںمیں وزیرمملکت برائے زراعت راجا راجیو کمار سنگھ ، وزیر مملکت برائے جنگلات فرید محفوظ قدوائی ، صد ررکن اسمبلی دھرم راج یادو عرف سریش یادو، زیدپوررکن اسمبلی رام گوپال راوت ، حیدر گڑھ رکن اسمبلی رام مگن راوت،سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر ڈاکٹر کلدیپ سنگھ، سابق ضلع صدر مولانا معراج ، سابق رکن اسمبلی سرورعلی خاں،سابق رکن اسمبلی چھوٹے لال یادو، سابق ایم ایل سی اروند یادو،سابق رکن اسمبلی راج رانی روات، ایس پی جنرل سکریٹری انل یادو، ایس پی لیڈرشہاب خالد، رام ناتھ موریہ ،علیم قدوائی ،قطب الدین انصاری ، طارق قدوائی ، راجیو گپتا،وغیرہ شامل تھے۔