بارہ بنکی(نامہ نگار)۔اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادوآج نگر پنچایت صبیحامیں چودھری عدنان کے یہاں دعوت ولیمہ کی ضیافت میں شامل ہوئے ۔ان کے علاوہ دعوت ولیمہ کی ضیافت میں سیاسی پنشن کے ریاستی وزیر راجندر چودھری محکمہ جنگلات ، کھیلوں اورنوجوان بہبودکے وزیر مملکت فرید محفوظ قدوائی اور وزیرمملکت برائے دیہی ترقیات اروند کمار سنگھ گوپ بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے ضلع کی ترقی کے بارے میں عوامی نمائندوں اورضلع مجسٹریٹ سے حکومت کی اہم اسکیموں کے بارے میں گفتگوکی ۔
وزیر اعلیٰ کوواقف کرایاگیا کہ جنیشور م
شرادیہی اسکیم کے تحت چوبیس گائوں میں سی سی روڈ اورنالیوںکی تعمیرکاکام مکمل ہوگیاہے ۔مریضوںکے علاج کیلئے رکن اسمبلی فنڈ کے ذریعہ جوبندوبست کیاگیا ہے وہ اسکیم عوام کے درمیان کافی مقبول ہورہی ہے ۔واضح رہے کہ رکن اسمبلی فنڈ کے تحت ارکان اسمبلی کوایک سال میں پچیس لاکھ روپئے خرچ کرنے کااختیار دیاگیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے صحافیوںکے ذریعہ کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت نے اپنی مدت کارمیں بجلی گھروں اورفیڈروں کی تعمیر کرائی ہے۔
کسی بھی حکومت نے اتنی بڑی تعدادمیںبجلی گھروںکی تعمیر نہیں کرائی گئی۔ انھوںنے کہا سڑک ، بجلی کی فراہمی اورصحت کے شعبے میںحکومت کے ذریعہ تیز رفتاری سے کام کرائے جارہے ہیں۔
غریب ،بے سہار ااور ضرورت مندوں کومستفید کرنے کیلئے سماج وادی پنشن اسکیم شروع کی گئی ہے ۔ ریاست میں چالیس لاکھ افراد کو سماج وادی پنشن اسکیم کے تحت پنشن مہیاکرائی جارہی ہے۔ تقریب میں ضلع کے ارکان اسمبلی ، ضلع مجسٹریٹ یوگیشوررام مشر اورایس پی سمیت دیگرافسران موجود تھے۔