لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بی جے پی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے رہنما ملائم سنگھ یادو نے سماج کو ذات اور مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کا کام کیا ہے۔ پارٹی ترجمان وجے بہادر پاٹھک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے انہیں کی طرز پر تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر گامزن ہے اور مذہبی بنیاد پر اسکیموں کو نافذ کرنے میں جٹے ہوئے ہیں۔ مسٹر پاٹھک نے نریندر مودی پر ملائم سنگھ کے ذریعہ کئے گئے حملوں کا منھ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ سماج کو تقسیم کی سیاست کرنے والے مودی کا کیسے مقابلہ کریں گے۔ ملائم سنگھ یادو نے الزام عائد کیا تھا کہ مودی سماج کو تقسیم کر کے ملک کے وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر پاٹھک نے کہا کہ اکھلیش حکومت کی اسکیمیں مذہبی بنیادوں پر چلائی جا رہی ہیں۔ اپنی ریلی میں کسان اور مسلمان کی بات کرنے والے سماج وادی پارٹی کے لیڈران یہ تو بتائیں کہ کیا مسلمان کسان نہیں ہیں۔ ریاست میں برسراقتدار پارٹی کے لوگ سماج کے ہر طبقہ کو راحت دینے ک
ی بات کرتے ہیں لیکن حقیقت میں اسکیموں میں اقلیتوں اور مسلمانوں کو مستفید کرنے اور سماج کو توڑنے کی کوشش میں سرگرداں ہیں۔ سماج وادی پارٹی گاؤں کی ترقی کیلئے بات کرتی ہے لیکن صرف اقلیتی آبادی پر مشتمل گاؤں کی ہی بات کرتی ہے۔ ہماری بیٹی اس کا کل اسکیم کا فائدہ صرف اقلیتی فرقہ کی لڑکیوں کو ہی ملتا ہے ، کیا دوسرے فرقہ کی لڑکیاں بیٹیاں نہیں ہیں۔