بھٹنی دیوریا(نامہ نگار)۔ آج سبھاش انٹر کالج بھٹنی دیوریا میں سماج وادی پارٹی کارکنان کاجلسہ منعقد کیاگیا۔ جلسہ میں حلقہ کی رکن اسمبلی غزالہ لاری موجود تھیں ۔جلسہ میں کچھ دیر کے بعد سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر رام اوتار یادو وضلع انچارج
للن رائے پہنچے ۔ جلسہ میں رام اقبال یادو کے گروپ اور رامپورکارخانہ کی رکن اسمبلی غزالہ لاری کے گروپ کے درمیان نازیباالفاظ کااستعمال کیا گیا۔
دونوں گروپ ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ اس کے بعد جلسہ ختم ہوگیا۔ بھٹنی کے سابق چیئر مین رمیش ورما نے جلسہ میں ہوئے تنازعہ پرافسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ حالات دیکھ کرچلے گئے تھے ۔ جلسہ میں گائوں پردھان سسوا منوج یادوکے علاوہ راجہ یادو ،جگدیش یادو، بیچو ورما ، اودھیش یادو اور مدن لال وغیرہ موجود تھے ۔