فیض آباد۔(نامہ نگار)۔ سماج وادی پارٹی کے پارلیمانی امیدوار مترسین یادو نے شہید بھون پر موجود کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صرف سماج وادی پارٹی ہی کسانوں کی خیر خواہ ہے اور جمہوری اقدار کا تحفظ ک سکتی ہے۔ اس موقع پر سوریہ کانت پانڈے نے کہا کہ بی جے پی کا دوہرا کردار ظاہر ہو گیا ہے۔
بی جے پی نے اقتدار کیلئے کبھی شری رام کا سہارا لیا تھا لیکن اقتدار میں پہنچے کے بعد وہ شری رام کو بھول گئی اور اب بی جے پی مودی کے نام پر اقتدار میں آنا چاہتی ہے۔ ملک اور فرقہ پرست طاقتوں سے بچانے کیلئے ملائم سنگھ یادو کو وزیر اعظم بنانا ضروری ہے۔
سماج وادی پارٹی ضلع ترجمان چودھری بلرام یادو نے بتایا کہ اجودھیا شہر دفتر کا افتتاح ۲۲؍مارچ کو وزیر مملکت برائے تفریحی ٹیککس تیج نرائن پانڈے پون کریں گے ۔اس موقع پر ضلع صدر جے شنکر پانڈے اور سماج وادی پارٹی امیدوار مترسین یادو بھی موجود رہیں گے۔