محمود آباد؍سیتاپور۔(نامہ نگار)اسمبلی حلقہ محمود آباد کے مختلف علاقوں میں سماج وادی پارٹی کی سائیکل ریلی کا سلسلہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے۔ آج شہر کی آخری ریلی کا آغاز قصبہ پیتے پور سے ہوا، ریلی کی قیادت نریندر سنگھ ورما نے کی۔ ریلی سرما، لکشمن پور، عظیم آباد، سرولی، فیروز پور، پہاڑا پور اور محمد پور سے ہوکر محمود آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔