چندوسی(نامہ نگار)اترپردیش اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں سماج وادی پارٹی کی کامیابی سے پارٹی کے کارکنان نے خوشی کا اظہار کیاہے۔اس سلسلے میں پارٹی کارکنان نے مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔محلہ قریشیان واقع سماج وادی پارٹی کے دفتر میں پارٹی کو گیارہ میں سے آٹھ نشست ملنے پر کارکنان نے آتش بازی ومٹھائی تقسیم کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔اس موقع پر سماجو ادی پارٹی کے شہر صدر محمود اختر نے کہا کہ یہ کامیابی سماج وادی پارٹی کی ہمہ جہت ترقی کی کامیابی ہے اورفرقہ پرست عناصر کے منہ پر طمانچہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ریاست کے عوام نے فرقہ پرست جماعتوں کے منصوبوںکو ناکام کردیا ہے۔اس موقع پر محمد واحد حسین،دنیش قندھاری، نریش پال یادو ،راکیش یادو،جاوید قریشی ،مناصدیقی ،رئیس قریشی ،
یٰسین قریشی، چندرپال سنگھ عرف پپوچودھری ، راجیش یادو اورنونیت سنگھ ایڈوکیٹ وغیر ہ موجود تھے۔