اعظم گڑھ۔ (نامہ نگار)۔ سگڑی کے سابق رکن اسمبلی رہے ملک مسعود کا گزشتہ روز سماج وادی پارٹی کی سگڑی اکائی کے کارکنان نے پُر جوش خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ملک مسعود نے کہا کہ کارکنان اور عوام نے جو محبت دی ہے اسے میں تا عمر نہیں بھولوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی ملائم سنگھ یادو سے بڑا کوئی ’سماج وادی‘ نہیں ہے۔ سماج واد کے راستے پر ہی چل کر ملک کا بھلا ہو سکتا ہے۔ خیر مقدم کرنے پہنچے سماج وادی پارٹی درج فہرست ذات سیل کے ضلع صدر درگ وجے رام نے کہا کہ ملک مسعود صرف ایک مخصوص طبقہ کے رہنما نہیں ہیں بلکہ انہوں نے ذات و برادری کی سیاست سے اوپر اٹھ کر کام کیا ہے اور سبھی طبقہ کے لوگ ان کے آنے سے خوش ہیں ۔ اس موقع پر راجو سنگھ، ونود یادو، شیو چند یادو، ہری کیش پرجاپتی، متھلیش کمار، بندو شریواستو،
رتن کمار، دنیش رام، نیاز احمد سمیت دیگر درجنوں افراد موجود تھے۔