ہاپوڑ(نامہ نگار)سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادوکی ہدایت پرپارٹی کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کیلئے ۷فروری سے ۲۲فروری تک خصوصی تشکیلی مہم شروع کی جارہی ہیی ۔ اس سلسلے میں ابارپور گائوںمیں پروگرام کاانعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں موجود پارٹی رہمنائوں اور کارکنان نے پارٹی کی پالیسیوں سے گائوں کے لوگوں کوروشناس کرایا۔سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر کشن سنگھ تومر نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے گذشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران عوام سے جووعدے کئے تھے انھیں تین برسوںمیں پوراکردیا گیاہے۔
پا رٹی کے ذریعہ جواہم اسکیمیں بند کی گئی تھیں انھیں د وبارہ شروع کیاجارہا ہے ۔ انھوںنے کہا سماج وا دی پارٹی تمام طبقون کی بہی خواہ ہے ۔ پارٹی کے کارکنان نے سینئر لیڈر رام پال جاٹو ، پروشتم ورما، پرمود کمار شرما، سیماتنیجا وغیرہ نے شہر کے مختلف علاقوںمیں نکڑ ڈراموں کاانعقاد کرتے ہوئے غریب ومزدوروں کے مفادمیں پارٹی کی پالیسیوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ پروگرام میں پارٹی کی پالیسیوں سے متلق کتابچہ تقسیم کیا گیا۔ کارکنان نے مشترکہ طورپرکہا کہ پا رٹی کے قول وفعل میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ سماج وادی پارٹی کاشتکاروں کی بہی خواہ ہے ۔ انھوںنے کہا کہ پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اور وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی واضح ہدایات ہیں کہ جوافسران عوام کے مسائل کو حل نہیں کرتے ہیں کارکنان ایسے افسران کی فہرست انھیںارسال کریں ۔
اس موقع پرتیج پال سنجے