لکھنؤ(نامہ نگار)بھارتیہ جنتا پارٹی نے سماج وادی پنشن اسکیم پرکہا کہ ترقی کے نعروں کے درمیان ایک مرتبہ پھر مذہبی بنیاد پرساتھ دئے جانے کاکام کیاگیا ہے ۔ ریاستی ترجمان وجے بہادرپاٹھک نے کہا کہ اقتدار قائم ہونے سے مذہبی بنیاد پراسکیمیں بنانے میں مصروف اکھلیش حکومت کی یہ ایک اور پہل ہے ۔ اسکیم بنے ، اہل لوگوں کواس کافائدہ ملے لیکن مذہب کی بنیاد پریہ نظام کیوں بنایاجارہا ہے ۔ بدھ کوسماج وادی پنشن اسکیم پرسوال کھڑے کرتے ہوئے ریاستی ترجمان وجے بہادر پاٹھک نے کہاکہ جب جمہوریت میں مذہب کی بنیاد پرریزرویشن کی تجویز نہیں ہے توکیوں
اسکیموںکو مذہب کی بنیاد پرریزرویشن دئے جانے کی وکالت کی جارہی ہے ۔ انھوںنے کہا کہ ایک مرتبہ پھرمذہبی بنیاد پرریزرویشن کی تجویز کرتی ۔اس اسکیم کاحشر کیاہوگایہ تو ایس پی قیادت جانے لیکن جس طرح سے اپنی ہی بنائی اسکیمیں جسے حکومت میں بیٹھے لوگ اچھی بتاتے ہیں بند کررہے ہیں۔ اس سے ہراسکیم کے آغاز کے ساتھ ہی اس کے بند ہونے کی اٹکلیں بھی لگ جارہی ہیں۔ منچ سے لیپ ٹاپ اسکیم کواچھا بتاکر سب سے زیادہ لیپ ٹاپ بانٹنے کے دعوے پراسکیم بند ہو چکی ہے۔ کنیاودیادھن کی اسکیم کی منچ سے تعریف لیکن اسکیم کاکیاحال ہوا یہ سب کومعلوم ہے۔ آخر جسے اچھا بتایا اور مانا جاتا ہے ا سے بند کرنے کے فیصلے کیسے اورکیوں لئے جاتے ہیں ۔پھر بند کئے جانے کے اسباب کوبھی توعوام کوبتائے ۔ ترجمان نے کہا کہ محض لبھائونے نعروں سے کام نہیں چلے گا۔ اسکیمیںسبھی کیلئے ہوں پھر جب سب کیلئے اسکیم ہے تو اقلیت،اکثریت کایہ امتیاز کیوں۔غریب کنبوں تک فائدہ پہنچانے پرغریبوں نے اقلیت ،اکثریت کی بنیادپریہ تفریق کیوں ہو رہی ہے۔