چندولی۔ (نامہ نگار)۔ ضلع سماجی بہبود افسر آر کے یادو نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق سماج وادی پنشن منصوبہ پر عمل درآمد وقت سے کیا جانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سماج وادی پنشن کیلئے درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ ۳۱؍مارچ مقرر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی بلاک سطح پر گاؤں پردھانوں اور عوامی نمائندوں سے ساتھ انیس فروری سے ۲۱؍فروری تک جلسہ کر کے سماج وادی پنشن منصوبہ کے سلسلہ میں تفصیلی معلومات علاقائی لوگوں کو مہیا کرائی جائے تاکہ مستحق امیدوار درخواست فارم وقت سے جمع کر سکیں اور منصوبہ سے مستفید ہو سکیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر بلدیات میں بی کارکنان کے ساتھ جلسہ کر کے تشہیر کراکر درخواست فارم مستحقین کے پُر کرائے جائیں گے۔ بیس سے چوبیس فروری تک نکڑ ڈراموں کے ذریعہ دیہی اور شہری علاقوں میں تشہیر کرائی جائ
ے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں سبھا اور وارڈ کمیٹی کا خصوصی جلسہ ۲۲؍سے ۲۵؍فروری میں منعقد کر کے موجود عوام کو تعینات افسر معلومات فراہم کرائیں۔اس کے ساتھ ہی ہینڈ بلوں کی تقسیم عوام میں کرائی جائے گی تاکہ کوئی بھی مستحق شخص منصوبہ سے محروم نہ رہ سکے۔ انہوں نے اسسٹنٹ ترقیات افسر کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ترقیاتی بلاکوں کے مواضعات میں بڑے پیمانے پر تشہیر کرانے کو یقینی بنائیں۔