کانپور(نامہ نگار)۔وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی دریادلی سے آج ایسی خواتین کوراحت مل گئی ہے ،جو سماج وادی پنشن کیلئے اورفارموںکی تصدیق کرانے کیلئے محکمہ کے چکر کاٹ رہی تھیں۔ اس سلسلے میںمحکمہ کی جانب سے ایک علاحدہ کائونٹر قائم کرکے خواتین کے فارموںکودوبارہ بھروایا جارہاہے ۔ ریاستی حکومت کی اہم سماج وادی پنش اسکیم کے تحت شہری علاقوںمیں ابھی تک فارموں کی تصدیق کاکام نہیں ہواہے۔مذکورہ خامیوںکے پیش نظر گذشتہ دنوں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے ضلع سماجی بہبودافسر سے ذمہ داری واپس لے لی تھی۔ اس کے بعد ضلع پسماندہ طبقہ بہبودافسراجیت پرتاپ سنگھ کو ذمہ داری سپرد کردی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو کی کانپورآمد کے دوران خواتین کی ناراضگی کوروکنے کیلئے محکمہ کے ذریعہ علاحدہ سے کائونٹر بنایاگیا ہے۔