کانپور (نامہ نگار)۔پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے سماج وادی پنشن اسکیم کانفاذ کیا۔ انتخابات میں شکست کے بعد خواتین کے ساتھ جمع کرلئے گئے لیکن ابھی تک نہ تو فارموں کی تصدیق کی گئی اور نہ ہی امسال اسکیم سے خواتین مستفید ہوسکیںگی۔ سماج وادی پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں خواتین کواپنے حق میں کرنے کے لئے سماج وادی پنشن اسکیم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسکیم کے ذریعہ ریاستی حکومت نے خواتین کو پانچ سوروپئے ہر ماہ دینے کااعلان کیاتھا لیکن پارلیمانی انتخابات میں شکست کے بعد اسکیم کوفی الحال ٹھنڈے ب
ستے میںڈال دیا گیا ہے ۔ فارم دومہینے پہلے جمع کرالئے گئے تھے لیکن ابھی ان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔وکاس بھون میںروزانہ خواتین اسکیم کی معلومات کرنے کیلئے آتی ہیں اور افسران کے ذریعہ جواب نہ ملنے پرمایوس ہو کرواپس لوٹ جاتی ہیں۔ افسران کے مطابق امسال مذکورہ اسکیم سے خواتین مستفید نہیں ہوسکیں گے ۔ اس لئے آئندہ بجٹ میں ہی اسکیم کے بارے میں غور کیا جائے گا۔ جبکہ ضلع سماج بہبود افسر نے بتایا کہ فارموںکی تصدیق کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ تصدیق کے بعد ضرورت مند مستفید ہوسکیں گے ۔ سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر اوم پرکاش مشرا نے بتایا کہ مذکورہ اسکیم ریاستی حکومت کی اہم اسکیم ہے اور ضمنی انتخاب کے بعد خواتین اسکیم سے مستفید ہوں گی ۔