لکھنؤ۔اتر پر دیش کے وزیر اعلیٰ جناب اکھلیش یا دو نے کہا ہے کہ سماج وادی نظر یا ت کو اپنا کر کسانوں کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے ۔ اس کے پیش نظر ریا ستی حکومت نے کسانوں کے مفاد میں مختلف قدم اٹھا ئے ہیں ۔ مسٹر یا دو آج یہاں اندرا گا ندھی پر تشٹھان میں منعقد اکھل بھا رتیہ کسان نما ئندہ اجلا س میں مہما ن خصو صی کے طور پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریا ستی حکومت نے اپنے بجٹ کا زیا دہ تر حصہ گاؤں ، کسان اور مزدوروں کی بہبود پر خرچ کیا ہے ۔ آنے والے بجٹ میں بھی ریا ستی حکو مت کی یہ کو شش ہو گی کہ گاؤں اور کسانوں کی تر قی کیلئے زیا دہ سے زیا دہ رقم کا بندوبست کیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کسانوں کے مفاد کا خیال رکھنے والے ممالک نے ہی تر قی کی ہے ۔ اس لیے ملک اور ریا ست کو خوشحال بنا نے کے لیے کسانوں کا خوشحال ہو نا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب جہاں کسان اپنی محنت سے پورے ملک کے لیے انا ج پیدا کر تا ہے ۔
وہیں دوسری طرف کسان کا بیٹا فو جی کے طور پر ملک کی سر حدوں کی حفا ظت کر تا ہے ۔ کسانوں کے مفاد کے لیے ریاستی حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اتر پر دیش واحد ایسی ریاست ہے جہاں مفت آبپا شی کی سہولت مہیا کرائی جا رہی ہے ۔ اس کے علا وہ زمین رہن رکھ کر ۵۰ ہزار روپئے کا قرض لینے والے کسانوں کے قرض معاف کر دیئے گئے ہیں ۔ اس کے تحت ریا ستی حکومت نے اپنے وسائل سے کسانوں کے ۱۶۵۰ کرو ڑ روپئے کے قرضوں کو معاف کیا ۔ مسٹریا دو نے کہاکہ موجو دہ حکومت نے اب تک ۵۱ ہزار ۱۵۶کروڑ روپئے گناقیمت کی ادائیگی کی ہے جس میں سابقہ حکومت کے دور کا ۵۷۰۰کرو ڑ روپئے کی بقایا قیمت بھی شامل ہے ۔ شکر کی قیمت میں کمی ہو نے کے با وجود گنا کسانوں کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے موجودہ پیرائی سیزن میں بھی گنے کی قیمت ۲۸۰روپئے فی کو ئنٹل مقرر کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی کو ششوں کی وجہ سے محی الدین پو ر ،میر ٹھ اور پوایاں شاہجہاں پو ر کی بند شکر ملوں میں پیرائی کا کام پھر شروع ہوا ۔انہوں نے بتایا کہ اعظم گڑھ علا قے میں ایک شکر مل قائم کی جائے گی ، جہاں کو ۔
جنریٹر کی سہولت بھی ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ پو رے ملک میں سب سے زیا دہ بینک شا خیں اور کھاتے اتر پر دیش میں ریا ستی حکومت کی کو ششوں سے کھولے گئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے اس مو قع پر تر قی پذیر کسانوں کو تو صیفی سند اور شال پیش کر کے اعزاز سے بھی نواز ا۔اجلا س کے کنوینر او دھیش مشر سمیت مختلف ریا ستوں سے آئے کسان نما ئندوں نے بھی اس مو قع پر اپنے خیالات کا اظہا ر کیا ۔ پر وگرام میں ریا ستی حکومت کے وزراء راجیندر چو دھری اور پروفیسر شیوا کا نت اوجھا سمیت دیگر عوامی نمائندے اور کسان موجود تھے ۔ اجلاس کی صدارت سابق وزیر بھگوتی سنگھ نے کی ۔