فیض آباد۔ 4 فروری (یو این آئی) راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی ) کے ریاستی صدر منا سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ اترپردیش میں جرائم پیشہ افرادکیاحوصلے بلند ہیں ، حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے کارکن غنڈہ گردی کررہے ہیں اور اپنے سربراہ کی بھی نہیں سن رہے ہیں۔مسٹر چوہان نے آج یہاں کہا کہ اترپردیش میں قانون و انتظامیہ بد سے بتر ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں رخنہ پڑ رہا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہیں جس سے ریاستی ایس پی حکومت کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں عوامی مفاد کے تمام منصوبوں کے لئے عدالت نے سی بی آئی تفتیش شروع کرادی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے ایس پی اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی حکومتیں ہمیشہ ہی جانچ کے گھیرے میں رہی ہیں۔سابقہ بی ایس پی حکومت کا بھی یہی طرز عمل تھا ۔