نئی دہلی، 2 جون (یوا ین آئی) نریندر مودی حکومت ملک میں اعلی اور تکنکی تعلیم کو مضبوط کرنے کے لئے کم از کم آٹھ مزید نئے آئی آئی ٹی کھولنا چاہتی ہے۔
اس سلسلے میں فروغ انسانی وسائل کے وزیر سمرتی ایرانی مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے بھی مل چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محترمہ ایرانی اپنی پارٹی کے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کے لئے تعلیم میں توسیع چاہتی ہیں۔
اس کے لئے وہ ملک میں مزید آئی آئی ٹی کھولنے کے حق میں ہیں۔ اس کام میں وہ اس کے لئے فنڈ حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔محترمہ ایرانی مرکزی ہمالیہ آئی ٹی یونیورسٹی اور ای
لائبریری بھی کھولنا چاہتی ہیں تاکہ ماحولیات کو درست کیا جاسکے اور طلبا اپنے گھر میں بیٹھ کر لائبریری کا فائدہ اٹھا سکیں۔