سوا: سمندری طوفان‘‘ونسٹن’ساحلی ملک فجی میں پھچنے کے مد نظرپورے ملک میں کرفیو نافذ کر دیاگیا ہے ۔اور ساتھ ہی طیارہ کمپنیوں کی خدمات منسوخ کردی گئی ہیں ۔
ملک کے وزیر اعظم فرینک بینم راما نے عوام کو طوفان کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے کی اپیل کی ہے ۔
فجی کی حکومت نے کرفیو کے اعلان کی خبر فیس بک پر پوسٹ کی ہے ۔پوسٹ کے مطابق کرفیو مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے سے نافذ ہوگا۔حکومت نے پورے ملک کے 758راحت مرکزوں کی فہرست بھی شائع کی ہے ۔
اور اس دوران تیز ہوائیں چلنے ، بارش ہونے اور بھاری تباہی ہونے کا خدشہ ہے
فجی کے محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ جزیرہ بحرالکاہل پر واقع ملک کے شہریوں کو وارننگ جاری کرکے زبردست طوفان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ فجی کے نا ڈراکي موسم سروس کے افسر نیولے کوپ نے بتایا کہ اس طوفان سے زیادہ نقصان ہونے کے ساتھ ہی لوگوں کے مارے جانے کا بھی خدشہ ہے ۔فجی کے دارالحکومت سوا سے 320 کلومیٹرمشرقی -شمال مشرقی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی ۔قابل ذکر ہے کہ فجی میں‘‘ونسٹن’’ طوفان کے آنے سے پہلے اس سے ٹونگا کے واوا جزیرے کو بہت زیادہ نقصان ہو چکا ہے ۔