میامی: کیریبین جزائز میں آنے والے طوفان ایریکا تباہی کے مناظر پیش کرتا ہوا 12 افراد کی جان لینے کے بعد سمندری طوفان ایریکا نے امریکہ کا رخ کر لیا ہے۔ اس خطرے کے پیش نظر فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سمندری طوفان ایریکا نے کیریبین جزائر کا ملک جمہوریہ ڈومینیکا اور ہیٹی میں شدید تباہی مچا دی ہے۔ شدید بارشوں اور طوفان سے کم سے کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکہ کے نیشنل ہیریکین سینٹر کے مطابق طوفان ایریکا جنوبی فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے۔
گورنر فلوریڈا رک اسکاٹ نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تازہ ترین صورتحال سے آگاہ اور نقل مکانی کے لیے تیار رہیں۔ طوفان سے نمٹنے کے لیے 8000 نیشنل گارڈز کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ –