نومولود کی والدہ اردن سے اکیلی امریکا روانہ ہوئی تھی
اردن کی رہنے والی ایک تینتیس سالہ خاتون نے ایک بچی کو اس وقت جنم دے دیا جب وہ عمان سے نیویارک کے لیے محو پرواز تھی اور بحر اٹلانٹک کے اوپر سے جہاز کی پرواز کے دوران ہی اسے درد شروع ہو گئی۔
یوں کسی مشکل یا پریشانی کے بغیر دوران پرواز ہی ایک ایس
ی بچی نے جنم لیا جسے قدرت نے پہلے ہی دن فضاوں کی سیر کرا دی ۔ اس ناطے یہ بچی خلای مخلوق تو نہین البتہ فضائی مخلوق کے زمرے میں ضرور آ سکتی ہے۔
نیویارک میں موجود پورٹ کے حکام کے مطابق اتفاق سے اسی جہاز میں اس وقت ایک داکٹر اور نرس موجود تھے جنہوں نے اس فضائی مخلوق کو جنم س دینے میں خاتون کی مدد کی۔
تفصیلات کے مطابق رائیل اردن نامی فضائی کمپنی کی پرواز جے دو سو اکسٹھ جب نیویارک جاتے ہویٔے بحر اٹلانٹک کے اوپر سے گزر رہی تھی کہ خاتون کو اچانک درد کا احساس ہوا معلوم ہوا یہ معمول کی درد نہیں بلکہ ایک غیر معمولی واقعے کا پیش خیمہ بننے والی درد ہے۔
خاتون کو الگ جگہ پر منتقل کیا گیا اور پانچ بج کر تیس منٹ پر خاتون نے ایک خوبصورت بچی کو جنم دیا۔ پیدائش کے وقت اس نومولود بچی کا وزن دواعشاریہ سات کلو گرام تھا۔ یہ جہاز ایک نئے مسافر کے اضافے کے ساتھ بعد ازاں جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ پر ساڑھے گیارہ گھنٹے کی پرواز مکمل کر کے اتر گیا۔
بچہ بچہ کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں کی صحت نارمل ہے۔ یاد رہے خاتون اردن کی شہری ہے اور وہ امریکا کے سفر پر اکیلی روانہ ہوئی تھی تاہم راستے میں نومولود بیٹی بھی ہمراہی بن گئی۔