ممبئی ۔مشہور بالی ووڈ و ٹالی ووڈ ایکٹریس سمیرا ریڈی جن کی عنقریب شادی ہونے کی پچھلے دنوں خبر شائع آئی تھی نے ایک 60 مہمانوں کی تقریب میں اپنی شادی کرلی۔ سمیرا نے اپنے طویل عرصہ کے دوست بزنسمن اکشائی ورڈے سے مہاراشٹرین رسم و رواج کے مطابق ممبئی میں شادی کی جس میں صرف 60 قریبی دوست اور رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا۔ یہ شادی سادگی سے انجام پائی سنگیت اور مہندی کی رسم انجام دی گئی۔ سمیرا کے لئے دلہن کا لباس مشہور کاسٹیوم ڈیزائنر نیتو لولانے تیار کیا۔ دراصل سمیرا کی شادی ماررچ میں ہونے والی تھی لیکن اچانک اس پروگرام کو تبدیل کردیا گیا۔ شادی میں مہمانوں کا استقبال سمیرا کی بہن سشما نے کیا۔ سمیرا کے نوبیہتا دلہے اکشائی ورڈے ممبئی میں کسٹم بائیک شاپ کے مالک ہیں۔