لکھنو:سیمسنگ انڈیا الکٹرانکس نے آج سیمسنگ گلیکسی جے2 پیش کرنے کا اعلان کیا گلیکسی جے سلسلے میں یہ سب سے نیا ہے۔ گلیکسی جے2 کی پیش کش کے ساتھ سیمسنگ نے 4جی ایل ٹی ای اسمارٹ فون کے اپنے سلسلے کو مزید مضبوط کیا ہے۔ اس سے گاہک سوپرفاسٹ انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی اور تیز ڈاو¿نلود کا فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔
سیمسنگ انڈیا میں جنرل منیجر موبائل بزنس وشال کول نے بتایا کہ گلیکسی جے2، 4جی انیبلڈ اسمارٹ فون ہونے کے ساتھ ہندوستانی صارفین کی ضروریات کی تکمیل کےلئے خاص طور سے تیار کیا گیا ہے۔ گلیکسی جے 2کی پیش کش سے وابستہ راز یہی ہے کہ سیمسنگ ایک الگ طرح کا 4جی تجربہ کرانا چاہتا ہے۔ اس کےلئے اس نے صارفین کی ۳ اہم ضروریات کی تکمیل کی ہے ان میں پہلا ہے بہترین ڈسپلے، کفایتی انٹر نیٹ تجربہ اور عمدہ کارکردگی والے ساز و سامان اس طرح سیمسنگ نے گیلکسی جے2 کو پریمیم خاصیات کی تنوع سے بھرپور رینج سے آراستہ کیا ہے ان میں کیو ایچ ڈی سپر اموایل ای ڈی اسکرین، ایک طاقت ور ۱ئ۳ گیگاہرٹز کوئڈ کور پروسیسر شامل ہے تاکہ 4جی اسمارٹ فون کا بے نظیر تجربہ کریا جا سکے۔ مذکورہ خصوصیات کے علاوہ سیمسنگ نے ایک ہندوستان مرکوز جدت کو بھی فروغ دیا ہے اور الٹرا ڈاٹا سیونگ موڈ پیش کیا ہے جو ۵۰ فیصد تک ڈاٹا سیونگ اور دوگنا بیٹری اسٹینڈ بائی ٹائم مہیا کرا تا ہے۔ اس طرح سیمسنگ گلیکسی جے2 بازار میں سب سے زیادہ کا ر کرد 4 جی آلہ بن گیا ہے۔