لکھنؤ(نامہ نگار) نگوہاں علاقہ میں جویلرس کے گھر سے چورں نے لاکھوں روپئے زیورات اورنقدی چرالی متاثرہ کنبہ منگل کو صبح جب سوکراٹھا تو ہوش اڑگئے پولیس نے متاثرہ کبنہ کی تحریر پر چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ نگوہاں بازار میں سڑک کے کنارے دوارکا پرساد سونی کی دوارکا جویلرس و بھائی سینل کی سنجئے جویلرس کی دوکان ہے اور پیچھے مکان ہے۔ جس میں نیچے کے حصہ میں بھائی سینل اپنے کنبے کے ساتھ رہتے ہیں اور دوسری منزل پر دوارکا اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں پیر کی شب اہلیہ پونم بیٹی سمرن، سکنیہ و بیٹے ادتیہ کے ساتھ کھانہ کھاکر کچھ لوگ کمرے کے باہر سوگئے۔ منگل کی صبح جب کنبہ کے لوگ اٹھے تو دیکھا کمرے میں رکھی الماری کا لاکر ٹوتا پڑا تھا اور الماری میں رکھے تقریباً ڈھائی لاکھ کے زیورات اور ۲۰ ہزار روپئے نقد غائب تھے اطلاع پولیس کو دی گئی موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کے دوارکا کی تحریر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انسپکٹر کیلاش ناتھ یادونے بتایا کہ گھر کے پیچھے نہر و بڑی جھاڑیاںہیں جس فائدہ اٹھاکر چھتوں کے راستے سے آئے چوروں نے واردات
کو انجام دیا ہے۔