نئی دہلی، 3 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے آج گرو روی داس جینتی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ گرو روی داس نے سماج میں مساوات اور بھائی چارہ کا جو پیغام دیا وہ آج بھی ہمارے لئے اہم ہے ۔انہوں نے
کہا کہ سماج میں پائی جانے والی برائیوں کو دور کرنے اور سماجی بھائی چارہ کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کرنے والے عظیم سنت روی داس کی جینتی پر سب کو بہت بہت مبارک باد۔