نئی دہلی :روزمرہ استعمال کے سامان بنانے والی کمپنی جائڈس ویلنس نے مشہور شیف سنجیوکپور کو اپنے برانڈ شوگر فری اور نیوٹرالائٹ کا برانڈ امبیسڈربنانے کا آج اعلان کیا۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سنجیو کپور نے کہا کہ یہ دونوں ہی برانڈ انتہائی قابل اعتماد برانڈ ہے شوگر فری کے ساتھ میرا پرانا تعلق رہاہے۔ جبکہ نیوٹرالائٹ ایک نیا پروڈکٹ ہے جو اس غذائی زمرے سے تعلق رکھتاہے جو میرے کافی قریب ہے۔ جائڈس ویلنس کے ایم ڈی ایلکانا ایجیکیل نے کہا کہ صحت مند غذائی متبادل کی حوصلہ افزائی کرنے کے ہمارے مشن کے لئے سنجیو کپور سے بہتر کوئی اور حصہ دار نہیں ہوسکتا۔