لکھنو:سنجے گاندھی پی جی آئی میں قومی غذا ہفتہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ۷ ستمبر تک چلنے والے اس غذا ہفتہ میں غذا سے متعلق ترقی کیلئے اہم موضوع پر سیمینار منعقد کر کے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سیمینار میں مقررین نے لوگوں کو بتاےا کہ متوازن غذا اور صحتمند زندگی پر غور کیا جائے گا، سیمینار میں مقوی غذا اور صحت کے موضوع پر تفصیل سے چرچا کی گئی۔اس کے تئیں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے مریضوں کو کتابچے تقسیم کئے گئے۔ جگہ جگہ عوامی پوسٹر لگاکر لوگوں کو پیغامات دیئے گئے۔
انسٹی ٹیوٹ کی ڈائٹیشین ارچنا سنہا، رما ترپاٹھی، شلپی پانڈے ،نیلو سوربھ اور مونیکا دکشت نے پروفیسر ہیم چندرا، شعبہ صدر اسپتال انتظامیہ کی قیادت میں اس ہفتہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔