مکائو۔ ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھونے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل مقابلے میں تھائی لینڈ کی بسانن اوگبمرگپان کو شکست دے کر ہفتہ کو مکائو اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں اچھا داخلہ کر لیا۔گزشتہ چمپئن سندھونے سیمی فائنل میں بسانن آسانی سے 42 منٹ میں 21۔14 21۔15 سے شکست دی۔ دنیا میں 11 ویں نمبر کی کھلاڑی سندھو اور 23 ویں نمبر کی کھلاڑی بسانن کے درمیان کریئر کا یہ پانچواں مقابلہ تھا لیکن بسانن کو کبھی بھی ہندوستانی کھلاڑی کے خلاف کامیابی نہیں ملی۔عالمی چمپئن شپ کی کانسے کا تمغہ فاتح اور دوسری ترجیح پرسندھو کا فائن
ل میں مقابلہ خواتین سنگلز کے دوسرے سیمی فائنل میں چین کی ساتویں سیڈ سن یو اور جنوبی کوریا کی غیر سیڈ کھلاڑی کم کو من میں سے فاتح کھلاڑی کے ساتھ ہو گا۔وہیں دوسری جانب جبکہ نوجوان ایچ ایس پرنے مرد سنگلز سیمی فائنل میں ہار گئے۔ پرنے کو ہانگ کانگ کے ونگ وونگ نے 21۔ 16، 16۔ 21، 21۔ 12 سے شکست دی۔مرد سنگلز سیمی فائنل میں وونگ نے اسی فارم کا مظاہرہ کیا جو چائنا اوپن میں عالمی چمپئن چین کے چین لونگ کے خلاف دکھا کر اسے شکست دی تھی۔گرینڈماسٹر اور سابق عالمی جونیئر چمپئن ابھیجیت گپتا نے فرانس کے لبجیوسکی کو شکست دے کر قطر ماسٹرز بین الاقوامی شطرنج ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے بعد پانچویں مقام پر قبضہ کر لیا۔گزشتہ دور میں چین کے کھلاڑی سے ڈرا کھیلنے کے بعد ابھیجیت نے کافی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ لبجیوسکی کے پاس ان کی چالوں کا جواب نہیں تھا۔ اس جیت کے بعد گپتا کے تین میں سے 2۔ 5 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ٹاپ سیڈ ہالینڈ کے انیش گری، روس کے ایوجینی ٹوماشیوسکی، سویڈن کے نالس گراڈیلس اور اکرین کے کھلاڑی کو مشترکہ طور پر سب سے اوپر پر ہیں۔ گری نے سربیا کے آئیون اوانسیوچ کو شکست دی۔ہندوستانی گرینڈماسٹرپی کرشا کو اولیکسیکو کے ہاتھوں غیر متوقع شکست جھیلنی پڑی۔ ہندوستان گرینڈماسٹرداس، راجپارا، سدیپن ، گنگولی اور ایم شیام سندر بھی اپنے اپنے مقابلے ہار گئے۔ ان تین میں سے پوائنٹس ہیں۔ہندوستانیوں میں گپتا کے علاوہ تیسرے دور میں صرف بی ادھبان اور اروند سی ہی جیت درج کر سکے۔ اروند نے آذربائیجان کے جیناب کو شکست دی جبکہ ادھبان نے جرمنی کے مارکس لیمرس کو مات دی۔