نئی دہلی، 27 فروری (یو این آئی) ٹیلی مواصلات کے وزیر روی شنکر پرساد نے آئین کی تجویز کے بارے میں کئے گئے مبینہ تبصرہ پر آج لوک سبھا میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی ایسا بیان نہیں دیا تھا۔ مسٹر پرساد نے ض
ابطہ 357 کے تحت وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس رکن جیوترادتیہ سندھیا نے 24 فروری کو ان کے بیان کی مذمت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 28 جنوری کو کابینہ کی بریفنگ کے دوران مجھ سے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ایک اشتہار کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ میں نے کہا تھا کہ کانگریس کو اس بات پر بحث کرنی چاہئے کہ پنڈت نہرو سیکولر تھے یا نہیں۔ میرے بیان کو دوسرے دن سبھی اخباروں نے درست شائع کیا لیکن انگریزی اخبار ‘ہندو’ نے اپنی اسٹوری میں مجھ سے کہا کہ میں نے سیکولرازم اور سوشلزم پر بحث کی بات کہی ہے ’۔انہوں نے کہا کہ 30 جنوری کو اخبار نے ان کی وضاحت شائع کی لیکن پھر اداریہ میں ان کے بیان پر نکتہ چینی کی۔ تین فروری کو اخبار نے ان کا پورا مضمون شائع کیا۔ مسٹر پرساد نے کہا ‘میں نے سوشلزم اور سیکولرازم پر بحث کی بات کبھی نہیں کہی۔ مسٹر سندھیا کو بیان دینے سے پہلے کم از کم مجھ سے بات کر لینی چاہئے تھی۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ میرے خلاف کئے گئے تبصرے کو واپس لیں گے ’۔