کانپور:گووندنگرتھانہ علاقے میں لوٹ کے ارادے سے گھر میں گھسے بدمعاشوں نے سندھیا کا قینچی سے گود کر بہیمانہ قتل کردیاتھا ۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج کر معاملہ کی جانچ شروع کردی ۔وہیں سندھیا کے قتل کو تقریباً ایک ہفتہ گزرچکاہے ۔ لیکن قاتلوں کوپولیس ابھی تک پکڑ نہیں پائی ہے ۔
گجینی جے بلاک میں رہنے والے شیو پرکاش تیواری کی اہلیہ سندھیا کا گزشتہ دنوں گھر میں گھسے بدمعاشوں نے قینچی سے قتل کردیاتھا ۔ وہیں جانچ کررہی تھانہ پولیس ابھی تک سندھیاکے قاتلوں کو بھی پکڑنہیںپائی ہے ۔ مسلسل کی جارہی تفتیش اور کنبہ والوں سے پوچھ گچھ میں بھی پولیس کو کوئی سراغ نہیں لگ پایاہے ۔ ادھر سندھیاکے قاتلوںکو پولیس کے ذریعہ نہ پکڑنے جانے پر کنبہ والوںمیں بھی کافی برہمی ہے ۔ اور پولیس پر سوالیہ نشان کھڑی کردیئے ہیں ۔ سی او اوپی سنگھ نے بتایاکہ معاملہ سنگین ہے ۔اس قتل میں نزدیکیوں کا ہی نام روشنی میںآرہاہے جس کے ثبوت پولیس کے ذریعہ جمع کئے جارہے ہیں ۔ جس دن ثبوت پولیس کے ہاتھ لگ گئے اسی دن اس قتل کیس کا پردہ فاش کردیاجائے گا ۔